International

سی این این کے سابق اینکر ڈان لیمن لاس اینجلس سے گرفتار

سی این این کے سابق اینکر ڈان لیمن لاس اینجلس سے گرفتار

امریکی نیوز چینل سی این این کےسابق اینکر ڈان لیمن کو گرفتار کر لیا گیا، ان کی گرفتاری مینیسوٹا چرچ احتجاج سے متعلق الزامات کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ڈان لیمن کے وکیل ایبے لوویل نے جمعہ کو بتایا کہ ڈان لیمن کو لاس اینجلس سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ گریمی ایوارڈز کی کوریج کے لیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا یہ فوری طور پر تو واضح نہیں کہ لیمن کو کن الزامات کا سامنا ہے۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ وہ 18 جنوری کو ہونے والے ایک احتجاج میں شرکت کے باعث لیمن کو نشانہ بنائے گا، جس میں مظاہرین نے مینیسوٹا کے شہر سینٹ پال میں ایک چرچ کی عبادت میں خلل ڈالا تھا۔ وکیل نے کہا کہ ڈان لیمن گزشتہ 30 برسوں سے صحافی ہیں اور منیاپولس میں انھوں جو کیا وہ ان کا آئینی حق ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments