Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

تمل ناڈو کی وجے حکومت کو سپریم کورٹ سے راحت، کرور بھگدڑ سرکاری نوکریوں کے معاملے میں مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر روک

تمل ناڈو کی وجے حکومت کو سپریم کورٹ سے راحت، کرور بھگدڑ سرکاری نوکریوں کے معاملے میں مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر روک

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی جس نے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کے گزشتہ سال کرور میں بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا۔

جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے تمل ناڈو کے چیف سکریٹری اور دیگر کو اس ضمن میں نوٹس جاری کیا۔

ریاستی حکومت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) داخل کی گئی تھی۔ بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ، "آپ کون ہوتے ہیں حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھانے والے؟ فرض کریں کہ اس سانحہ میں واحد رکن کی موت ہو گئی ہے، تو کیا حکومت بیٹے یا بیٹی کو کوئی ملازمت نہیں دے سکتی؟"

عدالت عظمیٰ نے نوٹ کیا کہ بھگدڑ ایک برا سانحہ تھا جس میں لوگوں کی جانیں گئیں اور حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ ریاست کو ایک قدم آگے بڑھنے اور خاندان کے کسی فرد کو روزگار فراہم کرنے سے کیوں روکا جانا چاہئے، خاص طور پر جہاں متوفی خاندان کا واحد کمانے والا فرد ہو سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی زیرقیادت ریاستی حکومت کی نمائندگی سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور مکل روہتگی کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ پرانجل اگروال، دکشتا گوہل، پرشانتو سین اور ورندا بھنڈاری نے کی۔ کرور بھگدڑ کے متاثرین کی طرف سے سینئر وکیل اروندھتی کاٹجو پیش ہوئے۔

اس معاملے میں مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو کی ٹی وی کے حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے، 27 جولائی کو وجئے کے ان لوگوں کے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا جو گزشتہ سال کرور بھگدڑ سانحہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ہائی کورٹ نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پہل سے اسی طرح کے مطالبات کے سیلاب امڈ پڑے گا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس سی وی کارتیکیان اور آر سکتھیویل پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے کہا تھا کہ بہت سے لوگوں کی ضروریات کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہے جو سرکاری محکموں میں ہمدردانہ تقرریوں کے منتظر ہیں۔

ٹی وی کے کی زیرقیادت حکومت نے ان تقرریوں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد اور بحالی کے اقدامات کے طور پر پیش کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے قبل ازیں 10 جولائی کو حکومت کو قانونی چیلنج کے نتائج سے مشروط عارضی طور پر تقرریوں کو آگے بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn