Sports

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دی

کولمبو، 02 جولائی :کپتان چریت اسلانکا (106) کی شاندار سنچری کے بعد ونندو ہسرنگا (چار وکٹ) اور کامنڈو مینڈس (تین وکٹ) کی زبردست گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے بدھ کو پہلے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پرویز حسین ایمان(13) کے طورپر گری، جنہیں اسیتا فرنانڈو نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نجم الشانتو نے ٹی حسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت داری کی۔ 17ویں اوور میں نجم الشانتو (23) کے رن آوٹ ہونے سے یہ شراکت ٹوٹ گئی۔ اسی اوور میں ونندو ہسرنگا نے لٹن کمار داس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس بھیج دیا۔ اسی اوور میں ہسرنگا نے ٹی حسن کو آوٹ کرکے بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا دیا۔ حسن نے 61 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ پانچویں وکٹ کے طور پر محمد توحید ہردوئے (ایک) کو کامنڈو مینڈس نے بولڈ کیا۔ 20ویں اوور میں ہسرنگا نے کپتان مہدی حسن (صفر) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے بنگلہ دیش کی کمر توڑ دی۔ ٹی حسن شکیب (ایک) اور تسکین احمد (صفر) بھی کامنڈو مینڈس کا شکار بنے ۔ تنویر اسلام (5) کو ماہیش تیکشنا نے آ¶ٹ کیا۔ ایک وقت میں بنگلہ دیش نے 125 کے اسکور پر اپنی نو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس موقع پر بلے بازی کے لیے آنے والے مستفیض الرحمن نے زاکر علی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ اس دوران زاکر علی نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 36ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہسرنگا نے ذاکر علی (51) کو ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگز 167 کے اسکور پر ختم کردی اور میچ 77 رنز سے جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسرنگا نے 7.5 اوورز میں 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ کامنڈو مینڈس نے پانچ اوورز میں 19 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ اسیتا فرنانڈو اور ماہیش تیکشنا نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 29 کے اسکور تک اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ عالم یہ تھا کہ پتھوم نسانکا اور کامنڈو مینڈس اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔ نیشن مادوشکا (6) تیسرے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس مشکل وقت میں بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان چریت اسالانکا نے کوسل مینڈس کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ 29ویں اوور میں تنویر اسلام نے کوسل مینڈس کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت کو توڑ دیا۔ کوسل مینڈس نے 43 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ جنیت لیاناگے (29) کے طورپر گری، جنہیں نجم الشانتو نے تنظیم حسن کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ کرایا۔ حسن کا اگلا شکار ملن رتنائیکے (22) بنے ۔ ونندو ہسرنگا (22) کو تسکین نے آ¶ٹ کیا۔ اسی دوران کپتان چریت اسالانکا نے اپنی سنچری مکمل کی۔ اسالانکا نے 123 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ توحید نے ایشان ملنگا (پانچ) کو رن آ¶ٹ کرکے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 49.2 اوورز میں 244 رنز پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 47 رنز دے کر چار وکٹیں اور حسن نے 46 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ تنویر اسلام اور نجم الشانتو نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments