Sports

اردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

اردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

اردن نے غزہ جنگ کی حمایت میں اسرائیل سے باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر-19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن نے یہ فیصلہ کیا۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی مؤقف کی بنیاد پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔ اردن کے میچ نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر نے اردن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ کھیل سیاسی میدان نہیں بلکہ لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments