بلاوایو (زمبابوے ) 28 جون :لوآن ڈرے پریٹوریس (153) اور کوربن بوش (ناٹ آوٹ 100) کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسٹمپ تک نو وکٹ پر 418 رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ آج یہاں ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنی پہلی وکٹ تین رن کے اسکور پر گنوا دی۔ چھٹے اوور میں تناکا شیونگا نے ٹونی ڈی جارجی (صفر) کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد میتھیو بریٹزکے (13) بھی شیونگا کا شکار بنے ۔ ڈیوڈ بیڈنگھم (صفر) کو بھی شیونگا نے آوٹ کیا۔ ویان مولڈر (17) کو مزارابانی نے رن آوٹ کیا۔ 55 رن پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد لووان ڈرے پریٹوریس اور ڈیوالڈ بریوس نے جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالی۔ کھانے کے وقت تک دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کر لی تھی۔ کھانے کے وقت تک جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 90 رن بنا لیے تھے ۔ ڈیولڈ بریوس نے 41 گیندوں پر (51) رن کی اننگز کھیلی۔ وہ پانچویں وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد ویلنگٹن نے کائل ویرین (10) کو آوٹ کیا۔ لووان ڈرے پریٹوریئس (153) جنہوں نے بحران کے وقت اننگز کی ذمہ داری سنبھالی تھی، نے جدوجہد بھری اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 160 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ وہ ساتویں وکٹ کے طور پر آو¶ٹ ہوئے ۔ کپتان کیشو مہاراج (21) اور کوڈی یوسف (27) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے 90 اووروں میں نو وکٹ پر 418 رن بنالئے تھے ۔ کوربن بوش (ناٹ آوٹ 100) اور وینا مفاکا (نو ناٹ آو¶ٹ) کریز پر موجود تھے ۔ زمبابوے کی جانب سے چیونگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مجاربانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ونسنٹ ماسیکیسا اور ویلنگٹن مساکاٹزا نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی