Sports

پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا

پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سنٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments