Sports

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا

لاہور: بنگلادیشی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے اور آخری تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان کی دعوت پر بنگلادیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، بنگلادیشی اوپنرز نے 110 رنز کا شاندار آغاز دیا۔ مہمان اوپنر پرویز حسین ایمون نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 66 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی طرف سے توحید ریدوئے نے 25 اور لٹن داس نے 22 رنز اسکور کیے، پاکستان کے عباس آفریدی اور حسن علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز تھا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments