کپتان شریاس آئر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز نے کوالیفائر-2 کے میچ میں ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اووروں میں چھ وکٹوں پر 203 رنز بنائے جس کے جواب میں پنجاب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 7 وکٹوں کی مدد سے 192 رنز بنا کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ بارش نے میچ میں خلل ڈالا جس کے باعث میچ دو گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ میں ٹاس تو کیا گیا لیکن میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش ہو گئی جس کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ تاہم اوورز نہیں کاٹے گئے۔ پنجاب کنگس کے کپتان شریاس ایئر نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ جلد ہی روہت شرما (آٹھ) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما نے جونی بیرسٹو کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تلک ورما نے 29 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (44) رنز کی اننگز کھیلی۔ جونی بیرسٹو نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (38) اور نمن دھیر نے 18 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (37) رنز بنائے۔ راج باوا آٹھ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 203 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ پنجاب کنگس کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کائل جیمیسن، مارکس اسٹوئنس، وجے کمار ویشاک اور یجویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni urdu news service
پنجاب کنگز نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
روہن بوپنا اور یوکی بھمبری فرنچ اوپن سے باہر
جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ سے ویسٹ انڈیز کی شکست
تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان