کارڈف، یکم جون :عادل راشد (چار وکٹ) اور ثاقب محمود (تین وکٹ) کی شاندار با ولنگ کے بعد جو روٹ (ناقابل شکست 166) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کے روز دوسرے ون ڈے میں سات گیندوں پر 312 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔ 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور صرف دو رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد جو روٹ نے کپتان ہیری بروک کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت ہوئی۔ 12ویں اوور میں الزاری جوزف نے ہیری بروک کو آ وٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ہیری بروک نے 36 گیندوں پر 47 رنز بنائے ۔ اس کے بعد جوس بٹلر (0) اور جیکب بیتھل (17) کی وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوبارہ میچ پر قابو پالیا۔ اس دوران جو روٹ ایک سرے پکڑے ہوئے رنز بناتے رہے ۔ ول جیکس (49) چھٹی وکٹ کے طور پر آ وٹ ہوئے ۔ انگلینڈ نے 45.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا کر تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ جو روٹ نے 139 گیندوں پر 21 چوکے اور دو چھکے لگا کر 166 رنز (ناٹ آ وٹ) کی میچ کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیز نے ایک ایک بلے باز کو آ وٹ کیا۔
Source: uni news
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ سے ویسٹ انڈیز کی شکست
تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
پنجاب کنگز نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
روہن بوپنا اور یوکی بھمبری فرنچ اوپن سے باہر
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان