پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس بیٹر بابراعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں انہیں بیچ سڑک پر نوجوان مداحوں سے اُلجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابق کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح سابق کپتان کو گھیرے ہوئے ہیں اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔ بابراعظم ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے وہاں سے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ جاتے ہیں، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کامران اکمل نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھنے کا کہا جس پر بابر کے والد اعظم صدیق کا ردعمل آیا، تاہم اب سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سابق کپتان کے والد کو اپنی حدود میں رہنے کا کہا ہے۔ پوڈ کاسٹ کے دوران کامران اکمل نے بابر اور رضوان کو پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کو ’بالکل صحیح فیصلہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کھلاڑی طویل فارمیٹ کے لیے زیادہ موزوں ہیں اور کہا کہ میرے خیال میں انہیں اب صرف ٹیسٹ میچز کے لیے ہی رکھا جانا چاہیے، ہو سکتا ہے مزید چھ ماہ بعد انھیں صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہی سمجھا جائے۔ کامران اکمل نے ون ڈے فارمیٹ میں ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مزید کہا کہ مزید چھ ماہ کے بعد انہیں ون ڈے سے بھی علیحدہ کر دینا چاہیے کیونکہ ان دنوں پاکستان شاید ہی ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے، کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کر رہا لیکن اگر کوئی حقیقی کھلاڑی بنتا ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہوتا ہے۔ جواب میں بابر کے والد نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں خود کو اسٹار بلے باز اور اکمل کو دکھایا گیا، جس کے عنوان کے ساتھ بالواسطہ طور پر سابق وکٹ کیپر بلے باز کے ریمارکس کو مخاطب کیا گیا۔
Source: social media
تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
روہن بوپنا اور یوکی بھمبری فرنچ اوپن سے باہر
جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ سے ویسٹ انڈیز کی شکست
بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا
پنجاب کنگز نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان