پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی ، جس کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے 2021ء کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز میں فتح اپنے نام کی ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں حریف ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز تک محدود رہی۔ میچ میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 25 گیندوں پر 41 اور کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے، صائم ایوب نے 4، شاداب خان 7 اور فہیم اشرف 1 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بنگلادیشی بولر تنظیم اور حسن محمود نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ رشاد حسین کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
Source: social media
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے