Sports

پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے

پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا، تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ وہ اور کوچ مائیک ہیسن مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں 37 بار آمنے سامنے آئی ہیں، پاکستان نے 32 میچز میں فتح حاصل کی، بنگلا دیش نے 5 میچز جیتے۔ پاکستانی اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان بھی ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں لیکن کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے پی ایس ایل میں نمبر 4 پر کھیل کر اچھا پرفارم کیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے خلاف سیریز اچھی نہیں گئی لیکن انہیں یقین ہے کہ بنگلادیشی ٹیم کسی بھی کو شکست دے سکتی ہے۔ لاہور میں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، میچ بدھ کی رات 8 بجے شروع ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments