مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں 5.4 اوورز مین صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 424 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ لیگ کے تیسرے درجے کے ڈویژن کے میچ میں نارتھ لندن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 426 رنز اسکور کیے۔ ڈین سمنز نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک لیوتھ اور نبیل ابراہم نے بالترتیب 42 اور 43 رنز بنائے۔ جواب میں رجمنڈ سی سی کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کی اننگز صرف 34 گیندوں میں 2 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ رجمنڈ سی سی کے 8 بلے باز صٖر پر آؤٹ ہوئے، اور ٹیم مجموعی اسکور صرف دو رنز ہی بناسکی، نارتھ لندن کلب نے 424 رنز سے میچ جیت لیا۔ رچمنڈ سی سی کی ایک قابل فخر تاریخ ہے جو 1862 کی ہے اور ایڈم گلکرسٹ ان کے سابق طلباء میں سے ایک ہیں۔ لیکن اتوار اس کا بہترین وقت نہیں تھا۔ 8 اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم اسکور 6 رنز تھا جو 1810 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Source: social media
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام