لکھنؤ، 27 مئی:رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 118) کی شاندار سنچری پر وراٹ کوہلی (54) اور کپتان جیتیش شرما (85 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریاں بھاری پڑ گئیں کیونکہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (ایل آئی پی) 2025 کے مقابلے لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو آسانی سے چھ وکٹ سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیموں میں اپنی جگہ پختہ کرلی۔ اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایل ایس جی نے تین وکٹوں پر 227 رن بنائے اور جواب میں آر سی بی نے ہدف آٹھ گیندیں باقی رہ کر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگلور کے لیے ویراٹ کوہلی نے فل سالٹ (30) کے ساتھ مل کر بنگلور کو تیز شروعات فراہم کی اور چھٹے اوور میں سالٹ کے آکاش سنگھ کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے ان دونوں نے پہلے پاور پلے میں دس سے زیادہ کی اوسط سے 61 رن بنائے۔ دوسری جانب کوہلی نے رن ریٹ کو کم نہیں ہونے دیا لیکن وہ بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور اویش خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے ولیم اورورک نے رجت پاٹیدار (14) اور لیام لیونگ اسٹون (0) کو مسلسل دو گیندوں پر آؤٹ کرکے ایل ایس جی کی امیدوں کو زندہ کیا لیکن جیتیش شرما نے مینک اگروال (41 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اپنی میچ جیتانے والی اننگز کے دوران جیتیش نے 33 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگائے، جبکہ دوسرے سرے پر مینک نے اپنی 23 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔
Source: uni urdu news service
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام