بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال کی کرکٹ کے میدان میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے دل کے عارضے سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلی بار کرکٹ کھیلی۔ میدان میں دوبارہ واپس آنے پر تمیم اقبال کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کے بعد پہلی بار پچ پر واپسی ہوئی ہے۔ تمیم اقبال نے پریکٹس کے دوران پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی۔ بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی میچ میں طبیعت خراب، انجیو پلاسٹی کردی گئی واضح رہے کہ تمیم اقبال کو مارچ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا۔ انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔ ایمرجنسی میں تمیم اقبال کو اسپتال لے جانے کےلیے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا۔ تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
Source: social media
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے