پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔ اس تھرو کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی ہے، یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
Source: social media
ممبئی انڈینس گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر دوسرے کوالیفائر میں پہنچی
بابراعظم کی بیچ سڑک پر مداحوں سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل
پیرس، پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل
بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوشش ہوتی ہے کم رنز دیں،پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام
کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا