ممبئی انڈینز نے گجرات ٹائٹنز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم کوالیفائر-2 میں پہنچ گئی ہے۔ اب اس کا مقابلہ یکم جون کو احمد آباد میں پنجاب کنگز سے ہوگا۔جمعہ کو نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 208 رنز بنا سکی۔ ان کی طرف سے سائی سدرشن نے 80 رنز بنائے۔ گجرات کی شروعات ایک جھٹکے کے ساتھ ہوئی۔ کپتان شبمن گل صرف ایک رن بنا سکے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد کریز پر آنے والے کوسل مینڈس وکٹ کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے سائی سدرشن کے ساتھ 34 گیندوں میں 64 رنز کی شراکت داری کی۔ مینڈس نے اس میں 20 رنز کی شراکت کی۔ پھر سدرشن کے ساتھ واشنگٹن سندر بھی شامل ہو گئے۔ دونوں کے درمیان 44 گیندوں پر 84 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ سندر نے 48 اور سدرشن نے 80 رنز بنائے۔اس کے ساتھ ہی ردرفورڈ نے 24، شاہ رخ خان نے 13 رنز بنائے۔ راہول تیوتیا نے 16 اور راشد خان کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ جسپریت بمراہ، رچرڈ گلیسن، مچل سینٹنر اور اشونی کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آج ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری روہت شرما اور جانی بیرسٹو کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 84 رن جوڑے۔ آٹھویں اوور میں سائی کشور نے جانی بیرسٹو کو جیرالڈ کوٹزی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر گجرات کو پہلی کامیابی دلائی۔ بیرسٹو نے 22 گیندوں میں تین چھکے اور چار چوکے لگا کر (47) رن بنائے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو 20 گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر (33) رن بنا کر سائی کشور کا شکار بنے۔ 17ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے گجرات ٹائٹنز کو بڑی کامیابی دلائی۔ روہت شرما نے 50 گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے (81) رن کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما چوتھی وکٹ کے طور پر 11 گیندوں میں (25) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 228 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے نو گیندوں میں تین چھکے لگا کر (22 ناٹ آؤٹ) رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سائی کشور اور پرسدھ کرشنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: social media
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا