شمالی نائیجیریا میں بس پُل سے گرنے کے نتیجے میں 22 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔ مقامی گورنر کے مطابق نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک بس حادثے میں 22 کھلاڑی ہلاک ہو گئے جو قومی کھیلوں کے ایونٹ سے گھر لوٹ رہے تھے۔ کانو کے گورنر ابا کبیر یوسف نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ بس، جس میں مبینہ طور پر 30 سے زائد مسافر سوار تھے ہفتے کے روز کانو زاریا ایکسپریس وے پر چیروماوا پل سے گر گئی۔ حادثے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) نے کہا کہ یہ رات کے طویل سفر کے بعد "تھکاوٹ اور ضرورت سے زیادہ رفتار کے نتیجے میں پیش آیا”۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ یوسف نے کہا کہ کھلاڑی، جو اپنے کوچز اور کھیلوں کے عہدیداروں کے ہمراہ تھے، نائیجیریا کے قومی کھیلوں کے میلے میں کانو ریاست کی نمائندگی کر رہے تھے، جو اوگن ریاست میں جنوب میں تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) دور منعقد ہوا۔ انہوں نے پیر کو ریاست کے لیے یوم سوگ کا اعلان کیا۔ ان کے نائب، امینو گوارزو نے کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو 10 لاکھ نیرا (تقریباً 630 ڈالر) اور خوراک کا سامان بطور امداد فراہم کی جائے گی۔
Source: social media
تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
روہن بوپنا اور یوکی بھمبری فرنچ اوپن سے باہر
جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ سے ویسٹ انڈیز کی شکست
بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا
پنجاب کنگز نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان