پیرس، یکم جون :) ہندستان کے روہن بوپنا اور ان کے ساتھی جمہوریہ چیک کے ایڈم پاولاسیک اتوار کے روز مردوں کے ڈبلز میچ کے تیسرے راونڈ میں شکست کے بعد فرنچ اوپن 2025 سے باہر ہو گئے ۔ دوسری جانب یوکی بھمبری اور ان کے جوڑی دار امریکہ کے رابرٹ گیلوے بھی میچ ہار گئے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ہندستان کی مہم ختم ہوگئی۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں برطانیہ کے سیکنڈ سیڈ ہنری پیٹن اور فن لینڈ کے ہیری ہیلیواارا کی جوڑی نے بوپنا-پاولاسیک کی جوڑی کو ایک گھنٹہ 11 منٹ تک چلے میچ میں 6-2، 7 (7) -6 (5) سے شکست دی۔ دوسری جانب، ہندوستان کے نمبر ایک ڈبلز کھلاڑی یوکی بھمبری اور رابرٹ گیلووے کو امریکہ کے کرسچن ہیریسن اور کنگ کی نویں سیڈ جوڑی سے 6-4، 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوپنا اور بھمبری کے باہر ہونے کے ساتھ ہی سال کے دوسرے گرینڈ سلیم میں ہندستان کا چیلنج ختم ہو گیا ہے ۔
Source: uni news
پنجاب کنگز نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
روہن بوپنا اور یوکی بھمبری فرنچ اوپن سے باہر
جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین وکٹ سے ویسٹ انڈیز کی شکست
تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹوٹل بنادیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان