پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ پر صائم ایوب اور محمد حارث 92 رنز کی شراکت قائم کی، صائم ایوب 29 گیندوں پر 45 رنز بناکر لوٹ گئے، ان کی اننگز 4 چھکوں اور 2 چوکوں سے مزین تھی۔ اس کے بعد حسن نواز نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور کریز چھوڑ گئے، جس کے بعد کپتان سلمان آغا نے 15 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد حارث نے 107 رنز کے ساتھ میچ 17 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کر دیا۔ پاکستان نے بنگلادیشی ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا اور میچ 7وکٹ سے جیت لیا۔ اس سے قبل بنگلادیش کے پرویز حسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے، پاکستان کے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Source: social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار