Sports

ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار

ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول ہے لیکن بھارت نے ڈھاکا میں میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ طور پر بتا دیا، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی بورڈ اگست میں بنگلادیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔ ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ہدایت کا انتظار ہے، پاک بھارت میچ کی غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق میزبان یو اے ای ہو سکتا ہے، ایشیا کپ کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا جبکہ پاک بھارت میچ 7 ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments