برطانوی ٹینس اسٹار ایما رادوكانو نے سینسیناٹی اوپن کے دوران ایک بچے کو کورٹ سے نکالنے کی درخواست کی، جو میچ کے دوران رو رہا تھا۔ بائس سالہ ٹینس اسٹار کھلاڑی اپنے میچ کی تیسری اور فیصلہ کن سیٹ میں تھیں جب بچے کی چیخ نے ان کا دھیان منتشر کر دیا۔ یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا جس میں ایما رادوكانو نے بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ارینا سابالینکا کے خلاف کڑا مقابلہ کیا۔ جب وہ تیسری سیٹ میں 3-4 سے پیچھے تھیں اور اہم پوائنٹس پر دفاع کر رہی تھیں، تو بچے کی چیخ نے ان کی کارکردگی متاثر کی اور انہیں کھیل روک کر پیچھے ہٹنا پڑا۔ ایما نے مایوسی کے عالم میں ریفری کی طرف دیکھا اور کہا کہ یہ مسئلہ دس منٹ سے جاری ہے۔ ریفری نے جواب دیا کہ وہ تو صرف ایک بچہ ہے، کیا تم چاہتی ہو میں اسے باہر نکال دوں؟ ایما نے کندھے اچکاتے ہوئے ہاں میں جواب دیا اور جب شائقین نے بھی اس بات کی تائید کی تو وہ مسکرا کر ان کی حمایت میں سر ہلایا۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 2025 ءکا دوسرا مقابلہ تھا۔ پہلے میچ میں سابالینکا نے ویمبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بھی سخت مقابلے کے بعد، سابالینکا نے 7-6، 4-6، 7-6 کے سیٹ کے حساب سے جیت کا جشن منایا۔
Source: Social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی