جسپریت بمراہ کی شاندار باؤلنگ نے جہاں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنے سے روکا وہیں اوپنر کے ایل راہول نے نصف سنچری بنا کر ہندستانی اننگز کو قابو میں رکھا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے ہیں اور وہ اب بھی انگلینڈ سے 242 رنز سے پیچھے ہے۔ اسٹمپ کے وقت کے ایل راہول 53 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں اور رشبھ پنت 19 رنز کے ساتھ۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد، ہندستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور یشسوی جیسوال کا وکٹ جلد ہی گنوا دیا جو آٹھ گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یشسوی جارحانہ انداز میں بلے بازی کر رہے تھے لیکن جوفرا آرچر کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد کے ایل راہول نے کرون نائر کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس شراکت کو بین اسٹوکس نے کرون کو آؤٹ کرکے توڑ دیا ۔ کارون اچھی تال میں نظر آ رہے تھے لیکن 62 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کو تیسری وکٹ شبمن گل کی صورت میں ملی۔ کرس ووکس نے شبمن گل کو آؤٹ کر کے بھارت کو تیسرا جھٹکا دیا۔ آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور ایک سنچری بنانے والے کپتان گل تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ہندستان کے لیے یہ راحت کی بات تھی کہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بلے بازی کے لیے آئے۔ پنت پہلے دن وکٹ کیپنگ کے دوران زخمی ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے دوسرے دن بھی وکٹ کیپنگ نہیں کی اور ان کی جگہ دھرو جورل نے وکٹ کے پیچھے ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم، پنت بلے بازی کے لیے آئے، جس سے ان کی چوٹ کے بارے میں ہونے والی بحث ختم ہوگئیں۔
Source: Social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
اٹلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
اٹلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا