لارڈز، 13 جولائی :جوفرا آرچر اور بین سٹوکس (تین تین وکٹیں)، برائیڈن کارس (دو وکٹیں) اور کرس ووکس اور بشیر احمد (ایک، ایک وکٹ) کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو 22 رنز سے شکست دی۔ اس سے قبل رویندر جڈیجا (ناٹ آوٹ 61) کی ذمہ دارانہ نصف سنچری اور نچلے آرڈرکے بلے بازوں کی جدو جہد کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کے گیند بازی کے حملے کو روکتے ہوئے چائے کے وقفے تک میچ میں خود کو برقرار رکھا۔چائے کے وقفے کے بعد بھی سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ ایک طرف جہاں ہندستان کے میچ جیتنے کا تصور کیا جا رہا تھا، وہیں آپ انگلینڈ کی فتح کا بھی سوچ سکتے تھے ۔ یہاں تک کہ ایک لمحے کے لیے آپ ڈرا کے بارے میں بھی سوچ سکتے تھے ، لیکن میچ اس طرح ختم ہوگا، یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ بشیر کی آف بریک گیند کو سراج نے بیک فٹ پر جا کر ڈیفنس کیا۔ ڈیفنس اچھا تھا، لیکن گیند زمین پر گرنے کے بعد بیک اسپن ہوئی اور وکٹ سے جا ٹکرائی۔ سراج سر جھکائے کریز کے پاس ہی کھڑے رہ گئے ۔ بشیر اور انگلینڈ کو قسمت کا عجیب سہارا ملا۔اس سے قبل ہندستان نے آج یہاں 58 رنز پر چار وکٹوں سے آگے کھیل شروع کیا۔ آج صبح جوفرا آرچر نے رشبھ پنت (نو) کو بولڈ کر کے ہندستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بین اسٹوکس نے کے ایل راہل (39) کو ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کر کے ہندوستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگایا۔ ساتویں وکٹ واشنگٹن سندر (صفر) کو آرچر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آ¶ٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ ہندستان نے لنچ کے وقت تک آٹھ وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے تھے اور رویندر جڈیجا (ناٹ آ¶ٹ 17) کریز پر موجود تھے ۔ ہندستان نے آٹھ وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے تھے اور اسے جیت کے لیے 81 رنز درکار تھے جبکہ اس کے پاس صرف دو وکٹیں باقی تھیں۔ ایک وقت کے ایل راہل کے آ¶ٹ ہونے کے بعد رویندر جڈیجا اور نیتش کمار ریڈی کی جدوجہد بھری بیٹنگ نے ہندستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھا تھا۔ لیکن لنچ سے ٹھیک پہلے کرس ووکس نے نتیش کمار ریڈی (13) کو وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ کرا کر ہندستان کی امیدوں کو دھچکا دیا۔لنچ کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے جسپریت بمراہ نے جہاں انگلینڈ کے گیندبازوں کو خوب پریشان کیا، وہیں رویندر جڈیجہ اس دوران اسکور میں اضافہ کرتے رہے ۔ بمراہ نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی ہندوستان کو جیت دلا دیں گے ۔ اس دوران رویندر جڈیجہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 62ویں اوور میں بین اسٹوکس نے جسپریت بمراہ کو آ¶ٹ کر کے ایک بار پھر ہندوستان کی امیدوں کو دھچکہ دیا۔ چائے کے وقفے تک ہندستان نے میچ میں خود کو برقرار رکھا اور اسے جیت کے لیے 30 رنز درکار تھے ۔ انگلینڈ نے 74.5 اوورز میں ہندستان کو 170 کے اسکور پر ڈھیر کر کے مقابلہ 22 رنز سے جیت لیا۔ رویندر جڈیجہ نے 181 گیندوں میں (ناٹ آ¶ٹ 61) رنز بنائے ۔جوفرا آرچر اور بین ا سٹوکس نے تین تین وکٹیں لیں۔ برائیڈن کارس کو دو وکٹیں ملیں جبکہ کرس ووکس اور بشیر احمد نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: uni news
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا