کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 سے 10 جون تک کھیلی جائے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز 12 سے 15جون تک شیڈولڈ ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم شائے ہوپ کی قیادت میں پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ فروری 2024ء کے بعد جیسن ہولڈر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نکولس پوران کو آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے آرام دے دیا گیا ہے اور ٹیسٹ کپتان روسٹن چیز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہو جائیں گے۔ روسٹن چیز 13 سے 21 جون تک آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ میں شامل ہوں گے۔ آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں ریان گرفتھ ڈیرن سیمی کی جگہ ذمے داری سنبھالیں گے، ڈیرن سیمی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کیمپ کےلیے بارباڈوس روانہ ہو جائیں گے۔
Source: social media
فرنچ اوپن ٹینس: ویمن ایونٹ کا ٹائٹل امریکا کی کوکو گف نے جیت لیا
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
فرنچ اوپن ٹینس: ویمن ایونٹ کا ٹائٹل امریکا کی کوکو گف نے جیت لیا
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
روہت، کوہلی، جڈیجہ، بمراہ کو اےپلس کنٹریکٹ ملا، شریاس اور ایشان کی ہوئی واپسی
ریسل مینیا 41 نائٹ 2 میں جان سینا نے نئی تاریخ رقم کر دی