سلہٹ، 20 اپریل : ویلنگٹن مساکدزا اور بلیسنگ مزارابانی (تین تین وکٹ)، وکٹر نیاوچی اور ویسلے مادھویرے (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت زمبابوے نے اتوار کو بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں 191 رن پر سمیٹ دیا۔ آج بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 32 کے اسکور پر دو وکٹ گنوادیں۔ وکٹر نیاوچی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے پہلے شادمان اسلام (12) اور پھر محمود الحسن جوئے (14) کو آؤٹ کیا۔ ایسے بحران میں مومن الحق اور نظم الشانتو نے اننگز سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 66 رن کی شراکت ہوئی۔ لیسنگ مجاربانی نے 32ویں اوور میں نظم ال شانتو (40) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد ویلنگٹن مساکدزا نے ( مومن الحق 56) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ ویلنگٹن نے مشفق الرحیم (چار) اور تیج الاسلام (تین) کو آؤٹ کیا۔ مہدی حسن میراز (1) کو مجاربانی نے اپنا شکار بنایا۔ تیج الاسلام (تین)، حسن محمود (19) اور ناہید رانا (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 61 اووروں میں 191 رن کے سکور پر سمٹ گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ویلنگٹن مساکدزا نے 10 اووروں میں 21 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور بلیسنگ مجارابانی نے 19 اووروں میں 50 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹر نیاوچی نے 15 اووروں میں 74 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیں۔ ویسلے مادھویرے نے تین اوور میں دو رن کے عوض دو وکٹ لے کر بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔
Source: uni urdu news service
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انڈین پریمیئر لیگ:ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے شکست دی