برطانوی خاتون ٹینس اسٹار ہیرٹ ڈارٹ اس وقت ایک غیر معمولی صورتِ حال کا سبب بن گئیں جب انہوں نے میچ کے دوران میں اپنی فرانسیسی حریف لوئیس بواسون کی بدبو پر اعتراض کرتے ہوئے امپائر سے مطالبہ کیا کہ وہ حریف کھلاڑی کو دافعِ بدبو (ڈیوڈرینٹ) لگانے کا حکم دیں۔ یہ واقعہ فرانس میں منعقدہ روئن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پیش آیا۔ اس میچ میں ڈارٹ کو اسٹریٹ سیٹس (6-0، 6-3) میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شکست سے زیادہ توجہ ان کے غیر متوقع تبصرے نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران میں جب ڈارٹ دوسرے سیٹ میں 4-3 سے پیچھے تھیں، انہوں نے امپائر سے کہا "کیا آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ تھوڑا ڈیوڈرینٹ لگا لے؟ اس کی بدبو بہت بری ہے!" یہ الفاظ دنیا کی 62 ویں نمبر کی کھلاڑی کے منہ سے اس وقت نکلے جب وہ میچ کے آخری مراحل میں تھیں۔ اگرچہ فرانسیسی کھلاڑی بواسون نے، جو دنیا میں 303 ویں نمبر پر ہیں، یہ الفاظ براہِ راست نہیں سنے لیکن کیمرے نے پوری صورت حال ریکارڈ کر لی۔ یہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس کے بعد ہیرٹ ڈارٹ کو معافی مانگنی پڑی۔ ڈارٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ""میں آج کورٹ میں کہے گئے اپنے الفاظ پر معذرت چاہتی ہوں۔ یہ جذبات میں کی گئی بات تھی، اور مجھے واقعی افسوس ہے۔ میں ایسی رویے کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتی، اور میں اس کی مکمل ذمے داری لیتی ہوں۔ میں لوئس اور ان کے کھیل کی بہت عزت کرتی ہوں۔" دوسری جانب، فرانسیسی کھلاڑی بواسون نے معاملے کو مزاحیہ انداز میں لیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک معروف کمپنی کا ڈیوڈرینٹ تھامے دکھائی دیں، اور ہنستی ہوئی ایموجیز کے ساتھ کمپنی کو برینڈ کولیبریشن کی تجویز بھی دی۔ یہ انوکھا واقعہ ٹینس کی دنیا میں ہلچل مچا گیا اور اس نے کھیل کے میدان میں غیر معمولی رویے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Source: Social Media
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انڈین پریمیئر لیگ:ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے شکست دی