کراچی: راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔ راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔ راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟ 2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔ راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، دونوں کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔
Source: social media
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
لکھنؤ نے راجستھان کو دو رنز سے شکست دی، اویش نے 3 وکٹ لیے۔ جیسوال کی محنت رائیگاں گئی
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
ممبئی نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹوں سے شکست فاش دیدی
رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو سات وکٹ سے شکست دی
زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 191 رن پر آل آؤٹ کر دیا
پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
انڈین پریمیئر لیگ:ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو چار وکٹوں سے شکست دی