Sports

بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے  پانچ وکٹوں سے شکست دی

بنگلورو کا گھر پر ہارنے کا سلسلہ جاری، پنجاب نے پانچ وکٹوں سے شکست دی

پنجاب کنگز نے نہال ودھیرا کی شاندار بلے بازی کی مدد سے آر سی بی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار دوسری جیت درج کی۔ آر سی بی اور پنجاب کے درمیان یہ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 14-14 اوورز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ آر سی بی کی ٹیم 14 اوور میں نو وکٹ پر صرف 95 رن بنا سکی۔ جواب میں پنجاب نے 12.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 98 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پنجاب کے لیے نہال ودھیرا نے 19 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ بھونیشور کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں پنجاب کنگس کے گیند بازوں ارشدیپ سنگھ، مارکو جانسن، ہرپریت برار اور یوجویندر چہل نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 9 وکٹ پر 95 رن پر روک دیا۔ یہاں آج پنجاب کنگس کے کپتان شریاس ایر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والے، رائل چیلنجرس بنگلور کی شروعات اچھی نہیں تھی کیونکہ اس نے صرف 26 رن پر تین وکٹ گنوا دیے۔ ارشدیپ نے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی جب اس نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر فل سالٹ (چار) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے رجت پاٹیدار نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ارشدیپ سنگھ نے تیسرے اوور میں ویراٹ کوہلی (1) کو آؤٹ کرکے اننگز کی دوسری وکٹ حاصل کی۔ بنگلور نے اپنی تیسری وکٹ لیام لیونگ اسٹون (چار) کی صورت میں کھوئی۔ انہیں چوتھے اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے آؤٹ کیا۔ چھٹے اوور میں یوجویندر چہل نے جیتیش شرما (2) کو نہال ودھیرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کرونل پانڈیا (1) کو مارکو جانسن نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ آٹھویں اوور میں، چہل نے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کر کے بنگلور کی چیلنجنگ اسکور کی امیدوں کو بڑا دھچکا دیا۔ رجت پاٹیدار نے 18 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے (23) رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی۔ منوج بھنڈگے (1) کو جانسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ 12ویں اوور میں ہرپریت برار نے بھونیشور کمار (آٹھ) اور یش دیال (صفر) کو آؤٹ کرکے پنجاب کو نویں کامیابی دلائی۔ ٹم ڈیوڈ نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے ناٹ آؤٹ 50 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی، انہوں نے 26 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ پنجاب کنگس کی مہلک بولنگ ایسی تھی کہ رائل چیلنجرس بنگلور نے مقررہ 14 اوورز میں نو وکٹوں پر 95 رنز بنائے۔ پنجاب کنگس کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، مارکو جانسن، ہرپریت برار اور یوزویندر چہل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ زیویئر بارٹلیٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments