برلن، 28 جون :) ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ہفتہ کو چین کے خلاف 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ (خواتین) سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ہندستانی ٹیم نے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ بہت سے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ اس میں چوتھے کوارٹر میں پوسٹ پر دیپکا کی طرف سے مارا گیا پینلٹی اسٹروک بھی شامل ہے ۔ چین کی جانب سے یانگ چن (21ویں) منٹ، ینگ ژانگ (26ویں) منٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کئے ۔ جبکہ آنہوئی یو نے (45ویں) منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ہندستان نے چوتھے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے اچھی شروعات کی، لیکن اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔ ادھر چین نے 21ویں منٹ میں یانگ کے گول سے برتری حاصل کر لی۔ پانچ منٹ بعد ینگ نے گول کر کے ہاف ٹائم تک اسکور 2-0 کر دیا۔چین کا تیسرا گول آنہوئی یو کا شاندار فیلڈ گول تھا جس کے بعد ہندستان کی واپسی کی کوئی امید نہیں رہی۔پوائنٹس ٹیبل میں چین مضبوطی سے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان نویں، جرمنی ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے ۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی