جنوبی افریقی بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی افریقا کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر لوآن دری پریٹوریس نے ہفتے کے روز ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی اور پاکستان کے لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی ڈیبیو پر توڑ دیا۔ پریٹوریس نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 19 سال اور 93 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جاوید میانداد نے 1976 میں لاہور ٹیسٹ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 19 سال اور 119 دن کی عمر میں 163 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ڈیبیو پر سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔ پریٹوریس نے ہم وطن گریم پولاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1964 میں 19 سال اور 317 دن کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ وہ پاکستان کے سلیم ملک، پرتھوی شا، زمبابوے کے ہیملٹن مساکاڈزا اور بنگلادیش کے محمد اشرفل جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پانچویں سب سے کم عمر بیٹر ہیں۔ علاوہ ازیں پریٹوریس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے ساتویں بیٹر ہیں۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی