سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سرفراز احمد پیدائشی لیڈر تھا بطور کپتان اس کے پاس کوئی بھی نہیں آتا تھا۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے، وہ کبھی اپنے لیے نہیں سوچتا تھا، چیمپئنز ٹرافی میں اس نے 5نمبر پر رنز کرے اور اگلے نمبر پر ساتویں نمبر پر کھیلا کہ یہی کھیلنا کارآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز پلیئر بنانا جانتا تھا جیسے، یونس خان، انضمام اور راشد لطیف نے بنائے، یہ لوگ پلیئرز بنانا نہیں جانتے یہ بس چاہتے تھے ہماری جیب میں ہر چیز آئے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ سیفی کے ساتھ زیادتی کری اس وقت کے چیئرمین احسان مانی اور سی ای او سیم خان نے کی جنہوں نے سرفراز کو ہٹا کر بابر کو کپتان بنایا۔ باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹاتے ہیں تو سوشل میڈیا بھرا پڑا ہوتا ہے سرفراز کو ہٹانے پر کسی نے آواز نہیں اٹھائی، سرفراز کے لیے کوئی نہیں بولتا تھا کیونکہ ڈومیسائل کا مسئلہ تھا، میں سامنے بیٹھا مجھ سے زیادہ کیا بڑی مثال ہوگی، میں نے ٹیم میں آنے سے پہلے سات کیمپ میں شرکت کی تھی اب کراچی کے لڑکوں میں دم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صائم، سعود کے علاوہ جو بھی آرہے ہیں ان کھلاڑی میں دم نہیں ہے، ایک ٹورنامنٹ کی پرفارمنس پر لڑکوں کو ٹیم میں نہیں لانا چاہیے۔
Source: social media
گل نے لگائی شاندار سنچری، جیسوال-جڈیجہ کی بھی شاندار بلے بازی
سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
اردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار
’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے‘:سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دی
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال