نئی دہلی، 3 جولائی : منولو مارکیز ہندستانی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور ہسپانوی کوچ نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر کیا گیا۔ مارکیز کی نگرانی میں ہندستان نے آٹھ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی۔ یہ فیصلہ 10 جون کو 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں کم درجہ بندی رکھنے والی ہانگ کانگ کی ٹیم کے خلاف ہندستان کی 1-0 کی شکست کے بعد سامنے آیا۔ اس سے قبل ہندستان نے کوالیفائنگ مہم کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 0-0 سے ڈرا کھیلا تھا۔ منولو مارکیز جون 2024 میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے۔ ان کے دور میں ہندستان نے آٹھ میچوں میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی، جو مالدیپ کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں 3-0 سے آئی۔ ہندستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں آخری فتح سابق کوچ ایگور اسٹیماک کے تحت کویت کے خلاف ہوئی تھی جو مارکیز سے پہلے یہ ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔ مارکیز کی نگرانی میں ہندوستان اپنے آخری تین میچوں میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔
Source: uni urdu news service
گل نے لگائی شاندار سنچری، جیسوال-جڈیجہ کی بھی شاندار بلے بازی
سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
اردن کا اسرائیل کیخلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار
’بابر اعظم جیسے کپتان سرفراز احمد کی جیب میں رہتے تھے‘:سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دی
گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال