پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو پاکستان مینز قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ پیر کے روز پی سی بی نے پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ اظہر محمود یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک ادا کریں گے۔ اظہر محمود ایک منجھے ہوئے کرکٹنگ ذہن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور کافی عرصے سے قومی ٹیم کے سٹریٹجک فیصلوں میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے اور انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں کامیاب کیریئر کے حامل ہیں۔ اظہر محمود کی ریڈ بال کرکٹ میں مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ یہ کامیابیاں ان کی قیادت، حکمتِ عملی میں مہارت اور مسلسل بہترین کارکردگی کی علامت ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ’اظہر محمود کی رہنمائی میں ریڈ بال سکواڈ نہ صرف مضبوط ہو گا بلکہ اس کے نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا