International

سری لنکا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈ سے تباہی کا نظارہ، اب تک 56 لوگوں کی موت، 600 سے زائد گھر تباہ

سری لنکا میں سیلاب اور لینڈسلائیڈ سے تباہی کا نظارہ، اب تک 56 لوگوں کی موت، 600 سے زائد گھر تباہ

سری لنکا میں گردابی طوفان ’دِتوا‘ کا اثر بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے مستقل بارش ہو رہی ہے اور اس کے نتیجے میں زمین دھنسنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بگڑے ہوئے حالات میں اب تک 56 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 600 سے زیادہ گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مشکل حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے جمعہ کے روز سبھی سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ صادر کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ سے ہی سری لنکا خراب موسم کا سامنا کر رہا ہے۔ جمعرات کو موسلادھار بارش نے یہاں تباہی والا نظارہ پیدا کر دیا۔ تیز بارش کے سبب کئی مقامات پر گھروں، سڑکوں اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقے میں لینڈسلائیڈ کے واقعات پیش آئے جو انسانی ہلاکتوں کا سبب بنے۔ حکومت کے مطابق سب سے زیادہ تباہی بدولا اور نوارا ایلیا کے پہاڑی چائے پروڈکشن والے علاقوں میں دیکھنے کو ملی، جہاں جمعرات کو ہی 25 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے مطابق ان 2 علاقوں میں 21 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 14 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کے دیگر حصوں میں بھی لینڈسلائیڈ سے کئی لوگوں کی جان گئی ہے۔ مستقل تیز بارش سے بیشتر ندیوں اور تالابوں میں طغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سیلاب والے حالات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور آمد و رفت بری طرح متاثر ہے۔ چٹانیں، درخت اور مٹی گرنے سے بھی کئی راستے اور ریلوے ٹریک بند ہو گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments