International

سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز پر آبدوز سے خوفناک حملہ، 78 افراد زخمی، 100 سے زائد لاپتہ

سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز پر آبدوز سے خوفناک حملہ، 78 افراد زخمی، 100 سے زائد لاپتہ

ایک طرف خلیجی ممالک میں کشیدہ حالات کے درمیان سری لنکا کے قریب سمندر میں ایک ایرانی جہاز پر حملہ کی خبروں نے کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں بدھ کے روز ایک ایمرجنسی حالت سامنے آئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی جہاز کو مبینہ طور پر آبدوز نے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملہ میں 78 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 100 سے زائد لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے سری لنکا کی بحریہ اور وزارت دفاع کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی جہاز پر ہوئے حملہ کی جانکاری دی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز سری لنکا کے ساحلی علاقہ میں پیش آیا۔ جہاز کی طرف سے ایمرجنسی پیغام بھیجے جانے کے بعد سری لنکائی بحریہ نے بڑے پیمانہ پر تلاشی و بچاؤ مہم شروع کی۔ بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ کئی لوگ اس حملہ میں زخمی ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایرانی جہاز سے ایمرجنسی پیغامات ملنے کے بعد سری لنکائی بحریہ نے دفاعی مہم کے لیے اپنا جہاز بھیجا۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ بحریہ نے 32 زخمیوں کو بہ حفاظت نکال لیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ نے پہلے پارلیمنٹ اراکین کو مطلع کیا تھا کہ ڈوبتے جہاز سے ملازمین کو علاج کے لیے ساحل پر لایا گیا ہے، حالانکہ انھوں نے مہم سے جڑی زیادہ جانکاری نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا اس واقعہ پر مناسب قدم اٹھائے گا۔ فی الحال جہاز کی شناخت، اس پر سوار لوگوں کی مجموعی تعداد اور مبینہ آبدوز حملہ کے لیے ذمہ دار فریق کے بارے میں کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments