سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ فرانس میں 2025 کے دوران، دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کے بعد پہلی بار شرحِ پیدائش کے مقابلے میں شرحِ اموات زیادہ رہی ہے۔ یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جو فرانس کی اس آبادیاتی برتری کو ختم کر رہی ہے جو اسے دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں حاصل تھی۔ فرانسیسی قومی ادارے برائے شماریات و معاشی مطالعہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 6 لاکھ 51 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں، جبکہ شرحِ پیدائش گر کر 6 لاکھ 45 ہزار رہ گئی۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے فرانس میں شرحِ پیدائش میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ روایتی طور پر فرانس کی آبادیاتی ساخت یورپ کے زیادہ تر ممالک کے مقابلے میں مضبوط رہی ہے، لیکن معمر افراد کی بڑی تعداد اور شرحِ پیدائش میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ فرانس بھی اس آبادیاتی بحران سے محفوظ نہیں ہے جو پورے براعظم کے عوامی مالیاتی نظام پر بوجھ بن رہا ہے۔ خبر رساں ادارے "روئٹرز" کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ گذشتہ سال زرخیزی کی شرح گر کر فی خاتون 1.56 بچے رہ گئی، جو عالمی جنگ کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ یہ شرح پینشن کی فنڈنگ کے تخمینوں میں لگائی گئی 1.8 کی شرح سے بھی بہت کم ہے۔ سال 2023 میں ... جو یورپی یونین کے تقابلی جائزوں کا تازہ ترین سال ہے ... فرانس 1.65 کی شرحِ زرخیزی کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا، جبکہ بلغاریہ 1.81 کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ