International

سرحد پر کشیدگی: افغانستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

سرحد پر کشیدگی: افغانستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

افغانستان اور پاکستان کے درمیان منگل کو سرحدی علاقے میں شدید تناؤ دیکھنے میں آیا جب دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں جانب کے حکام نے تصدیق کی کہ کچھ دیر جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد صورتحال وقتی طور پر قابو میں آ گئی ہے۔ افغان صوبہ ننگرہار کے ڈائریکٹر اطلاعات ذبیح اللہ نورانی کے مطابق پاکستانی علاقوں کی جانب سے فائر کھولا گیا جس پر افغان سرحدی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ رک چکی ہے اور افغانستان کی طرف کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب، پاکستان میں وزیراعظم آفس کے ترجمان نے افغان فورسز پر ’غیرضروری اور بلااشتعال فائرنگ‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے مؤثر جواب دے کر صورتحال پر قابو پایا۔ سرحدی علاقے پشاور سے ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی بتایا کہ پاکستان میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ تازہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل پاکستان نے افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیکا میں فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کے مطابق کئی عام شہری مارے گئے۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے، جبکہ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ آپریشن دہشت گرد گروہوں کے خلاف تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments