بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی مصروفیات اور سونے کی روٹین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ دن میں صرف 2 گھنٹے سونے کا متعدد بار دعویٰ کرنے والے فنکار سلو بھائی نے ایک بار پھر کم سونے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں صرف دن میں 2 گھنٹے سوتا ہوں، 1 ماہ میں صرف ایک بار ایسا ہوتا ہے کہ میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کروں۔ 59 سالہ سلمان خان نے مزید کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو اچھی طرح سوتا تھا کیوں کہ اس وقت میرے پاس کچھ خاص مصروفیات نہیں تھیں۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں لمبی فلائٹس کے دوران بھی سو جاتا ہوں کیوں کہ اس دوران آپ کر ہی کیا سکتے ہیں۔ فلم ’ٹائیگر‘ کے اداکار سلمان خان نے یہ بھی کہا ہے کہ میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی کبھی کبھار تھوڑی دیر کے لیے سو جاتا ہوں۔
Source: Social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے