میڈریڈ: اسپین میں دارلحکومت میڈریڈ کے قریب جنگلات میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچادی ، گھر،گاڑیاں اور جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ تفصاسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے قریبی جنگلات میں لگنے والی ہولناک اور بے قابو آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ، تیز ہواؤں اور شدید گرمی کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد گھر، گاڑیاں اور قیمتی املاک جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے اب تک 15,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور نقل مکانی کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود آگ کی شدت کم نہیں ہو سکی ہے۔ متعلقہ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ آگ اب ان کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے، اس شدید آتشزدگی کے باعث اٹھنے والے سیاہ دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ یہ موسمیاتی تباہی صرف اسپین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس وقت پورا خطہ اس کی زد میں ہے۔ اسپین کے علاوہ پڑوسی ممالک بشمول فرانس، اٹلی، یونان اور پرتگال کے جنگلات بھی اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں، اور ان ممالک کی انتظامیہ بھی آگ پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments