International

سوئٹزرلینڈ: نیو ایئر پارٹی کے دوران دھماکا، ہلاکتیں 40 ہو گئیں

سوئٹزرلینڈ: نیو ایئر پارٹی کے دوران دھماکا، ہلاکتیں 40 ہو گئیں

جنیوا : سوئٹزرلینڈ میں نیو ایئر پارٹی کے دوران بار میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی 100 سے زائد زخمی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اسکی ریزورٹ کے بار میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈکےاسکی ریزورٹ ’’کرانزمونٹانا‘‘کے بار میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اسکی ریزورٹ میں سال نو کے جشن کی پارٹی جاری تھی اور لوگوں کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے عوام کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ لگی، تاہم واقعہ دہشتگردی نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کی تصدیق کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوری کے آخر میں اس شہر میں اسپیڈ اسکیئنگ کا ورلڈ کپ بھی ہونے والا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments