International

سوئٹزرلینڈ: برن شہر میں پانچ روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

سوئٹزرلینڈ: برن شہر میں پانچ روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

سوئس صدر نے 40 افراد ہلاک کی ہلاکت پر برن شہر میں پانچ روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں دھماکے کے بعد آگ لگنے والی کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران ہوا۔ سوئس صدر گائے پرملین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کا واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، آگ لگنے سے ہلاک افراد کی شناخت میں کئی روز لگیں گے۔ سوئس صدر نے مزید کہا کہ شہر برن میں پرچم 5 روز تک سرنگوں رہے گا۔ سوئس حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، واقعہ دہشت گردی نہیں، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق سکی ریزورٹ کے شراب خانے میں کسی حملے یا دھماکے کے نتیجے میں آگ نہیں لگی تھی۔ اب تک حکام کو یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بار میں کتنے لوگ موجود تھے جب آتشزدگی ہوئی۔ اٹارنی جنرل بیٹرس پیلوڈ سے پریس کانفرنس کے دوران ان قیاس آرائیوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا کہ آیا آتشزدگی شیمپین کی بوتلوں پر آگ لگانے سے ہوئی۔ بعض عینی شاہدین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شیمپین کی بوتلوں پر سالگرہ کی موم بتیاں جلائی گئی تھیں جس سے چھت پر آگ لگنا شروع ہوئی۔ جبکہ بعض نے دعویٰ کیا ہے کہ شراب خانے کی سیڑھیاں بہت تنگ تھی جس کی وجہ سے وہاں سے نکلنے میں مشکلات ہوئیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ چونکہ تحقیقات جاری ہے لہذا وہ کسی افواہ کی تصدیق نہیں کر سکتیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ شراب خانے کے مالکان کا تعلق کس ملک سے تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شراب خانے کی سیڑھیاں بظاہر تنگ ہیں لیکن تفتیش کار یہ جائزہ لیں گے کہ آیا یہ عمارت قواعد و ضوابط کے مطابق تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments