International

سوئٹزر لینڈ نے غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کردیا

سوئٹزر لینڈ نے غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کردیا

سوئس حکومت نے بدھ کے روز غزہ سے متعلق اپنے اعلان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کے بے گھر جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے امدادی رقم 28.5 ملین ڈالر کر رہی ہے۔ تاکہ امن کے لیے امریکی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس اعلان کے بعد سوئس حکومت کی طرف سے غزہ کے لیے اکتوبر 2023 سے اب تک کی کل امدادی سطح 150 ملین سوئس فرانک ہو جائے گی۔ اس اعلان کے مطابق سوئس فیڈرل کونسل 17.5 ملین انسانی بنیادوں پر امداد بچوں کی ضروریات کے لیے جاری کرے گا۔ جبکہ 5.5 ملین سوئس فرانک امداد فلسطینی اداروں کے لیے دی جائے گی۔ رقم کا زیادہ تر حصہ فلسطینی اتھارٹی کے توسط سے دیا جائے گا۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے مطابق دس اکتوبر سے غزہ میں جنگ بندی جاری ہے۔ تاہم ابھی انسانی بنیادوں پر بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments