سوئٹزرلینڈ کے بار میں آگ لگنے سے پہلے عملے کو شیمپین کی بوتلوں میں لگی آتشبازی کی پھلجڑیاں لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کے مطابق عملے کے افراد آتش بازی کا سامان تہہ خانے میں موجود بار کی لکڑی کی چھت کے قریب لہرا رہے تھے، جو پتلے ساؤنڈ پروف کپڑے سے ڈھکی ہوئی تھی۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ چھت میں آگ لگ گئی اور شعلے تیزی سے پھیلنے لگے، لیکن ابتدا میں لوگ آگ سے بے خبر ناچتے رہے۔ ایک نوجوان کو بڑی سفید چادر سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ حکام نے اس مہلک آگ کی تحقیقات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شُبہ ہے کہ ’پھلجڑیوں یا بنگالی موم بتیوں‘ نے آگ لگائی۔ بعد میں مختلف میڈیا کو دیے گئے عینی شاہدین کے بیانات میں کہا گیا کہ پُھلجڑیوں کا یہ مظاہرہ بار میں آنے والے گاہکوں کے لیے ایک معمول کا شو تھا، جو عام طور پر نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچتا تھا۔ یہ شعلے خوفناک رفتار سے بار میں پھیل گئے جو نئے سال کی پارٹی منانے والوں سے بھرا ہوا تھا۔ وہ ویڈیو جس میں چھت کو آگ لگتے دکھایا گیا، بعد میں خوفناک مناظر بھی دکھاتی ہے جس میں لوگ اندھیرے میں چیختے اور بھاگ رہے تھے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 115 افراد زخمی ہیں۔ مقامی کینٹن کی پولیس کے سربراہ فریڈرک گسلر نے بتایا کہ 40 کے قریب افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے اور 115 زخمی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویش ناک ہے۔ سوئس صدر گی پارمیلین نے اس واقعے کو ملک کے ’بدترین‘ سانحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ