جنوب مشرقی ایشیا انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں 442، تھائی لینڈمیں 170 جبکہ ملائیشیا میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، آبنائے ملاکا میں بننے والا سمندری طوفان مسلسل ایک ہفتے تک تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کا سبب بنا۔ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے 3 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دوردراز علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں اب تک 289 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار بے گھر ہوچکے ہیں۔ تھائی لینڈ کے صوبہ سونگکھلا میں سب سے زیادہ 131 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب سمندری طوفان ’دیتوا‘نے بھارت میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کے زیر اثر بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں، سمندر میں کئی میٹر تک لہریں بلند ہیں۔ اس کے علاوہ نوے کلو میٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ہیں، تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا، لاکھوں لوگ خطرے میں ہیں۔ اس سے پہلے سمندری طوفان ’دیتوا‘ نے سری لنکا میں تباہ کاریاں مچائیں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سیکولمبو سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 212 ہوگئی، دو سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں، پل، سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ