International

سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبر گرم، فیک نیوز ہے، وزیر اعظم آفس

سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبر گرم، فیک نیوز ہے، وزیر اعظم آفس

تل ابیب (15 مارچ ): سوشل میڈیا پر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں گرم ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں، ان کی ہلاکت کی خبر ’’فیک نیوز‘‘ ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اس کا پیچھا کریں گے اور پھر نشانہ بنا دیں گے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہے کہ نیتن یاہو ایرانی حملے میں مر چکا ہے، اس افواہ کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ان کا تازہ ویڈیو بیان سامنے آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے، جس میں تجزیے کے دوران نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیاں‘‘ دکھائی دے رہی ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہو۔ تاہم اسرائیل کے حکام اور فیکٹ چیکرز نے اسے مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ کہ وہ زندہ ہیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر اعتماد کریں، کیوں کہ تنازع کے دوران غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments