National

سورین برسا منڈا کی مقدس سرزمین کو اورنگ زیب کی سرزمین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں:بی جے پی

سورین برسا منڈا کی مقدس سرزمین کو اورنگ زیب کی سرزمین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں:بی جے پی

نئی دہلی، 19 مارچ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو آباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو کہا کہ مسٹر سورین برسا منڈا کی مقدس سرزمین کو اورنگ زیب کی سرزمین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان توہن سنہا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت میں ہونے والی گڑبڑی اور اسکیموں کے اخراجات میں بے ضابطگیوں پر سوال کھڑے کئے۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ بنگلہ دیشی دراندازوں کو ہیمنت سورین حکومت کی حفاظت میں جھارکھنڈ میں آباد کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین برسا منڈا کی مقدس سرزمین کو اورنگ زیب کی سرزمین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ جھارکھنڈ میں جس بڑے پیمانے پر گھوٹالے ہو رہے ہیں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور دہلی سے دوری کی وجہ سے کئی موضوعات قومی میڈیا میں کور نہیں ہوپاتے ہیں، جس سے ہیمنت سورین کو ریاست کو لوٹنے کے لیے کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔ 27 فروری کو جھارکھنڈ اسمبلی میں پیش کی گئی صحت سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف ہواکہ جھارکھنڈ کی سورین حکومت کے پاس 19125.88 کروڑ روپے کا کوئی حساب نہیں ہے اور 5209 یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع نہیں کیے گئے ہیں، یعنی بغیر استعمال کے سرٹیفکیٹ جمع کیے سورین حکومت نے 19125.88 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی۔ اس کے علاوہ 114035 کروڑ روپے کے 42158 یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے بعد اب تک یہ رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ ایک طرف کچھ اسکیموں کے لیے بغیر یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے رقم جاری کردی گئی اور دوسری جانب کچھ اسکیموں کے لیے یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد بھی رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments