National

سونے-چاندی کی قیمتوں میں تیزی برقرار

سونے-چاندی کی قیمتوں میں تیزی برقرار

سونے کی قیمت لگاتار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ گزشتہ ہفتے کی شروعات میں اس کی قیمت میں معمولی گراوٹ آئی تھی لیکن اس کے بعد یہ تابڑ توڑ تیزی کے ساتھ آگے بڑھی اور محض ایک ہفتے میں ہی نئے لائف ٹائم ہائی لیول پر پہنچ گئی۔ ایسے میں سونا لینے کا منصوبہ بنا رہے لوگوں کو ایک بار پھر نئی تبدیلی پر نظر ڈالنی پڑے گی کہ یہ ان کے بجٹ میں ہے یا نہیں۔ سونا نہ صرف ملٹی کمیوڈیٹی ایکسچینج بلکہ گھریلو بازار میں بھی مہنگا ہوا ہے۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس پر سونے کی قیمتوں میں ہفتے بھر میں آئی تبدیلی کے بارے میں بات کی جائے تو گزشتہ 5 ستمبر کو 3 اکتوبر کی ایکسپائری والے 999 خالص سونے کی قیمت 1,07,728 روپے فی 10 گرام تھی لیکن اس کے بعد یہ اتنی تیزی سے بڑھی کہ 12 ستمبر کو اس کی قیمت 1,09,356 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ اس حساب سے سونے کی قیمت میں 1628 روپے فی 10 گرام کی اچھال درج ہوئی۔ گھریلو بازار میں الگ الگ کوالیٹی کے سونے کی تازہ قیمتوں کی بات کی جائے تو انڈین بُلین جوئیلرس ایسو سی ایشن کی ویب سائٹ پر اَپڈیٹ ہوئی قیمت کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ستمبر کی شام کو 1,06,338 روپے تھی تو 12 ستمبر کی شام کو یہ 1,09,707 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ یعنی کہ 3,339 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments