International

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے

صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے۔ موغادیشو سےعرب میڈیا کے مطابق صومالی کابینہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خود مختاری اور سالمیت کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ صومالی کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خود مختار ملک کے لیے خطرہ اور دیگر ممالک کی خود مختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے صومالیہ کے پاس ٹھوس ثبوت ہے۔ صومالی کابینہ کے مطابق صومالیہ نے امارات کے ساتھ تمام سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں کو منسوخ کر دیا، امارات کے ساتھ صومالیہ کے تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments