ماہرین فلکیات نے کہا کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو آ رہا ہے، تاہم یہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔ سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ گرہن انٹارکٹکا میں دور افتادہ حصے میں دکھائی دے گا اور سورج ’آگ کے ایک گولے‘ کی طرح نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسا اس وقت ہو گا جب چاند اپنے بیضوی مدار میں عین سورج کے سامنے آ جائے گا۔ چونکہ چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ نہیں پاتا اس لیے سورج کی کرنیں سرخی مائل دکھائی دیں گی اور چاند کا سایہ سورج پر پھیلتا چلا جائے گا اور سورج بھی ایک روشن چاند کی مانند نظارہ پیش کرے گا۔ اس سے اگلے مرحلے میں ’رنگ آف فائر‘ کا منظر ابھرے گا اور یہ اس وقت ہو گا جب چاند سورج کے عین سامنے ہو گا۔ ماہرین کے مطابق اس وقت آسمان قدرے تاریک ہو جائے گا اور سورج کا بیرونی کنارہ سنہری حلقے کی طرح نظر آئے گا اور یہ منظر انٹارکٹکا کے مختلف حصوں میں دکھائی دے گا اور تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہے گا، اس کے بعد سنہری حلقہ دھیرے دھیرے ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح تیسرے مرحلے میں چاند سورج کے سامنے سے ہٹنا شروع ہو جائے گا اور آخری مرحلے میں مکمل طور پر سامنے سے ہٹ جائے گا۔ اگرچہ سورج گرہن کا یہ منظر انٹارکٹکا کے چند علاقوں میں دکھائی دے گا تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کو براہ راست دیکھنا بینائی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے اگر کوئی دیکھنا بھی چاہے تو اس کے لیے خصوصی چشمے یا سولر فلٹر استعمال کرے۔ اس کے تقریباً دو ہفتے بعد تین مارچ کو بھی آسمان پر چاند سرخ مائل دکھائی دے گا جس کو ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے یہ بھی سال کا پہلا بلڈ مون ہو گا اور شمالی امریکہ، مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں نظر آئے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ